یہ کہانی ہے انا وقار کی جسے راتوں کو خوف جگائے رکھتا ہے۔ اور جسے نامحرم کی محبت ازیت دیتی ہے۔ ایک خواب جس کی پوری زندگی بدل دیتا ہے۔
یہ کہانی ہے اعینہ کی جسکا سوتیلا باپ اسے بیچ دیتا ہے۔
یہ کہانی ہے جہان کی جسکا اسکی نانو کے سوا کوئی نہیں۔ جو ایک ایسی لڑکی کی محبّت میں گرفتار ہوتا ہے جو کسی اور کو چاہتی ہے۔
یہ کہانی ہے شاہ ویر کی جس کی زبردستی شادی کر دی جاتی ہے۔ جسکا ننها سا بیٹا اپنی ماں کے پیار سے محروم رہ جاتا ہے جو ایک ایسی لڑکی میں اپنی ماں کو تلاش کرنے لگتا ہے جو اللّه کے بے حد قریب ہوتی ہے۔
اور یہ کہانی ہے شاہ میر کی جو اپنی شرارتوں سے زندگی کو بھرپور طریقے سے گزارنے پر یقین رکھتا ہے۔