EK PAIGHAM E MUHABBAT BY MIRHA KHAN COMPLETE PDF

Second Marriage Based | Age Difference Based | Rude Hero Based | Romantic Love Story

یہ کہانی ہے انا وقار کی جسے راتوں کو خوف جگائے رکھتا ہے۔ اور جسے نامحرم کی محبت ازیت دیتی ہے۔ ایک خواب جس کی پوری زندگی بدل دیتا ہے۔
یہ کہانی ہے اعینہ کی جسکا سوتیلا باپ اسے بیچ دیتا ہے۔
یہ کہانی ہے جہان کی جسکا اسکی نانو کے سوا کوئی نہیں۔ جو ایک ایسی لڑکی کی محبّت میں گرفتار ہوتا ہے جو کسی اور کو چاہتی ہے۔
یہ کہانی ہے شاہ ویر کی جس کی زبردستی شادی کر دی جاتی ہے۔ جسکا ننها سا بیٹا اپنی ماں کے پیار سے محروم رہ جاتا ہے جو ایک ایسی لڑکی میں اپنی ماں کو تلاش کرنے لگتا ہے جو اللّه کے بے حد قریب ہوتی ہے۔
اور یہ کہانی ہے شاہ میر کی جو اپنی شرارتوں سے زندگی کو بھرپور طریقے سے گزارنے پر یقین رکھتا ہے۔
*****
اس کے بکھرے بال اور سرخ آنکھوں کو دیکھ کر وہ خوف زدہ ہو گئی۔ وہ تیزی سے واپسی کے لیے مڑی لیکن تب تک جہان اسے دیکھ چکا تھا۔
بجلی کی سی تیزی سے وہ اس کے سر پر پہنچ گیا۔۔ اس نے عین کے بازو میں بےدردی سے اپنے مظبوط ہاتھوں کی انگلیاں گاڑ کر جھٹکے سے اپنی طرف موڑا۔
سی،، عین کے منہ سے تکلیف کی وجہ سے سسکی نکلی۔سکون مل گیا تمہیں ہاں؟ اب خوش ہو تم۔۔ تم سے نکاح تو کر لیا ہے میں نے لیکن یہ مت سمجھنا کہ تمھیں اپنی بیوی بھی تسلیم کر لوں گا۔ اس کو اپنی طرف کھینچ کر وہ اس کے منہ پر غرایا۔
عین تکلیف اور خوف سے آنکھیں میچے رونے لگی۔
ہہہ ہاا بھائی مجھے درد ہو رہا ہے۔ عین کے رونے اور ابھی بھی بھائی کہنے پر اسے مزید تپ چڑھی۔
وہ اس رشتے کو تسلیم کرنے پر تیار بھی نہیں تھا اور اس کے بھائی کہنے پر غصہ بھی ہو رہا تھا آخر وہ چاہتا کیا تھا۔
تمہارا دماغ خراب ہے تمہارا ؟ کیا بکواس کی ہے تم نے؟ میں بھائی ہوں تمہارا؟
اس کی گرفت میں ہراساں عین نے تیزی سے نفی میں سر ہلایا۔
بھبھ بھا۔ئی نہیں۔۔۔ شش۔ شو۔ہر ہیں آ۔ آپ۔۔۔
جہان نے جھٹکے سے اسے پیچھے دھکیلا تو وہ گرتے گرتے بچی۔ اس کا جوڑا کھل گیا اور کالے گھٹنوں تک آتے گھنے بال لہرا کر اسکی کمر کو ڈهانپ گئے۔

1 thought on “EK PAIGHAM E MUHABBAT BY MIRHA KHAN COMPLETE PDF”

Leave a Comment