JAANAN TUJHE JB JANA BY NEELAM RIASAT COMPLETE PDF DOWNLAOD

“اگر وہ لڑکا گولی چلا دیتا تو پھر۔؟”
“ہاں تو پھر۔۔۔؟”
اس نے تولیہ کرسی پہ اچھالا اور بیڈ پہ بیٹھ کر جوتے اتارنے لگا۔
:کیا ہاں تو پھر۔مجھے تو سوچ سوچ کر خوف آرہا ہے۔آپ اتنے مزے سے کہ رہے ہیں۔ہاں تو پھر۔۔۔!!”
جوتے اترگئے اب موزے نکال رہا تھا۔
“کیا سوچ کر خوف آرہا تھا۔”
“یہی کہ اگر گولی چل جاتی تو میرا کیا ہوتا۔”
:حد ہے یار خودغرضی کی۔جان میری جاتی اور تمہیں اپنے نفع نقصان کی پڑی ہوئی ہے۔”
“اللہ آپ کے منہ میں خاک ڈالے۔آپ تو میری سوچ سے بھی برے انسان ہیں۔کیسے مزے سے کہ رہے ہیں۔ارے اگر آپ کی جان جاتی تو کیا میری باقی رہتی۔۔۔؟۔۔”
تاشفین ایک ہاتھ سے سرہانہ درست کرکے رکھ رہا تھا۔جگن کی آخری بات پہ ہاتھ تھم گیا۔ماتھے پہ تیوری آئی۔کچھ پل آنکھیں بند کرکے نجانے کیا سوچتا رہا۔پھر آنکھیں کھول کر بیڈ پہ چت لیٹ گیا۔
“عورت بڑی میٹھی چُری کا نام ہے۔جو پیار کا نام لیکر آپ کی شاہ رگ کاٹتی ہے۔”
“اب تک کتنی چھریوں کے وار سے زخمی ہوئے ہیں۔”
“الحمداللہ ابھی تک اللہ نے بچایا ہوا ہے۔”
“بات تو ایسے کررہے ہیں جیسے بڑا تجربہ ہے۔”
“ضروری تو نہیں کہ انسان صرف اپنے ذاتی تجربے سے سیکھے۔دوسروں کو دیکھ کر سیکھ جانے والے ذیادہ عقلمند ہوتے ہیں۔”
“کچھ کو عقل مند کہنے والے بیوقوف ہوتے ہیں۔بات تو تب ہے جب دوسرے آپ کو عقل مند سمجھیں۔”
تاسشفین نے ہلکا سا قہقہہ مارا۔ایک بازو آنکھوں پہ رکھ لیا۔

 

CLICK ON LINK BELOW TO DPOWNLOAD PDF:

Jana tujhe jab jana by Neelam Riasat

 

Leave a Comment