MAIN TERE QURBAN BY ZAINAB KHAN COMPLETE PDF DOWNLOAD

MAIN TERE QURBAN BY ZAINAB KHAN

Mein Tere Qurban By Zaynab Khan complete Urdu novel based on social issues, age differences, cousin marriage, romantic, family system-based, kidnapping-based, funny, contract marriage, forced marriage, army-based books, etc.

علیشہ بھابھی نے اسے کہا تھا کے داریان گھر پر نہیں ہے اس لئے وہ خود ہی جا کر اس کے روم سے اپنی مطلوبہ کتابیں اٹھا لے۔ اس کی غیر موجودگی کا سن کر وہ بھی پرسکون سی اس کے روم میں آگئی تھی۔ نفاست سے اس کی مزاج کے مطابق سجا کمرہ کافی کشادہ اور عالیشان سا تھا۔ ایک طائرانہ سی نگاہ سارے میں ڈالتے ہوئے اسے رائٹنگ ٹیبل کے پاس پڑی وہ کتابیں نظر آگئی تھی۔

جنھیں اٹھا کر وہ واپس پلٹ رہی تھی جب کچھ آوازیں اس کے کان میں پڑی۔ وہ چونک کر رکی۔ بھابھی نے تو کہا تھا کے داریان گھر پر نہیں ہے ۔ لیکن پھر یہ بالکنی میں سے کس کی آوازیں آرہی تھیں؟ وہ جانا نہیں چاہتی تھی لیکن تجس کے ہاتھوں مجبور ہو کر دھیمے قدم اٹھا کر وہاں بڑھ گئی۔ وہ داریان ہی تھا جس کی پشت تھی ماشا کی جانب۔ لیکن دوسرے سیاہ لباس والے شخص کو وہ نہیں جان پانی تھی۔ کیوں کے وہ بھی رخ موڑے کھڑا تھا۔

آج سے پہلے تو اس نے کبھی داریان کے کسی دوست کو گھر میں آتے نہیں دیکھا تھا۔ ابھی وہ سوچ ہی رہی تھی کے دیکھتے ہی دیکھتے وہ اس کی آنکھوں کے سامنے غائب ہوگیا۔ وہ ہرکا بکا کھڑی رہ گئی۔ اسے لگا جیسے نظر کا دھوکا ہوا ہے اسے۔۔ لیکن وہ کوئی دھوکا نہیں تھا۔ داریان اکیلا ہی کھڑا تھا اس کے سامنے۔

” وہ ۔۔ وہ کہاں گیا ؟؟” ماشا کے لبوں سے ، سرسراتی سی آواز نکلی ۔ حیرت کی زیادتی سے اس کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی تھیں۔ اس کا ذہن وہ سب قبول نہیں کر پایا تھا۔ اس کا سر گھومنے لگا۔ اس سے پہلے کے وہ زمین بوس ہو جاتی داریان نے آگے بڑھ کر اسے تھام لیا تھا۔ وہ حیرت سے اسے تک رہا تھا۔ کہیں اس نے فاطم کو تو نہیں دیکھ لیا ؟

Dive into the Depths of Emotion and Discovery with ‘Mein Tere Qurban’ By Zaynab Khan: A Tale of Love, Identity, and the Life Journey Within.

MEIN TERE QURBAN BY ZAYNAB KHAN IN PDF

TAP HERE TO DOWNLOAD PDF

Leave a Comment